استنبول،10اکتوبر(ایجنسی) ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے انقرہ میں ہفتہ کے روز ہونے والے دوہرے خودکش بم حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حملوں کا مقصد ترکی کے امن اور اتحاد کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔
اپنے دفتر سے جاری ہونے والے تحریری بیان میں ایردوآن نے عوام سے اپیل کی کہ وہ دہشت گردی کا مقابلہ اظہار یکجہتی اور اس لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھیکنے کے
عزم بالجزم کے ذریعے کریں۔
"میں اپنے ملک کی امن اور سلامی پر کئے گئے مذموم حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔" "میں اپنے ملک کی امن اور سلامی پر کئے گئے مذموم حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔"
ترک وزارت داخلہ نے انقرہ ریلوے اسٹیشن کے باہر ہونے والے دھماکے میں ہلاک افراد کی تعداد 86 بیان کی ہے جبکہ اس بردلانہ کارروائی میں 186 افراد زخمی ہوئے۔